Tuesday, 12 July 2011

مَیں خیال ہوں کِسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہے

مَیں خیال ہوں کِسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہے
سرِ آئینہ مِرا عکس ہے پسِ آئینہ کوئی اور ہے

میں کِسی کے دستِ طلب میں ہوں نہ کسی کے حرف دعا میں ہوں
میں نصیب ہوں کِسی اور کا مجھے مانگتا کوئی اور ہے

جو وہ لوٹ آئیں تو پُوچھنا نہیں دیکھنا انہیں غور سے
جنہیں راہ میں یہ خبر ملی کہ یہ راستہ کوئی اور ہے

مِری روشنی تِرے خد و خال سے مختلف تو نہیں مگر
تو قریب آ تجھے دیکھ لوں تُو وہی ہے یا کوئی اور ہے

تجھے دُشمنوں کی خبر نہ تھی ، مجھے دوستوں کا پتہ نہیں
تِری داستاں کوئی اور تھی مِرا واقعہ کوئی اور ہے

No comments:

Post a Comment