گفتگو اُس سے جو کَل ہو جاتی
مجھ سے اِک آدھ غزل ہو جاتی
اُس نے توڑے ہیں ارادے میرے
ورنہ ہر بات اَٹل ہو جاتی
میری خواہش تھی کہ قِسمت کی شِکن
آپ کی زُلف کا بَل ہو جاتی
سانس میں تیری مہک تھی ورنہ
سانس پیغامِ اَجل ہو جاتی
چاند چہرہ تھا جو اُس کا "محسن"
چاندنی اُس کا بَدل ہو جاتی
مجھ سے اِک آدھ غزل ہو جاتی
اُس نے توڑے ہیں ارادے میرے
ورنہ ہر بات اَٹل ہو جاتی
میری خواہش تھی کہ قِسمت کی شِکن
آپ کی زُلف کا بَل ہو جاتی
سانس میں تیری مہک تھی ورنہ
سانس پیغامِ اَجل ہو جاتی
چاند چہرہ تھا جو اُس کا "محسن"
چاندنی اُس کا بَدل ہو جاتی
No comments:
Post a Comment